امریکا میں اموات ہزار سے زائد ہو گئیں، مقبوضہ کشمیر میں بھی پہلی ہلاکت
برطانیہ میں 41مزید افراد کی ہلاکت ، ہسپانیہ اٹلی کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ اموات والا دوسرا ملک بن گیا
جمعرات 26 مارچ 2020 19:26
(جاری ہے)
چین میں سب سے پہلے یعنی گزشتہ برس دسمبر میں کورونا وائرس منظر عام پر آیا تھا اور وہاں اب تک 3 ہزار 287 افراد کورونا وائرس کے باعث جان سے جا چکے ہیں چینی حکام کے سخت اقدامات کے باعث 74 ہزار 51 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
امریکا میں بھی کورونا وائرس کے باعث اموات اور مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور امریکا میں 278 افراد کی ہلاکت کے بعد وہاں اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 32 تک پہنچ گئی ہے۔کورونا وائرس امریکا کی 50 ریاستوں تک پھیل چکا ہے لیکن سب سے زیادہ متاثر امریکی ریاست نیویارک ہے جہاں اب تک ساڑھے 300 سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔امریکی سینیٹ نے کورونا وائرس کے باعث ہونے والے معاشی نقصان کے ازالے اور صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے 2 کھرب ڈالر کے مالیاتی پیکج کی منظوری دیدی ہے۔گزشتہ برس اگست سے لاک ڈائون کا شکار مقبوضہ کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت رپورٹ کی گئی ہے جب کہ برطانیہ میں 41 مزید افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 463 ہو گئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار 304 ہو گئی ہے جب کہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار 406 تک پہنچ گئی ہے، ایک لاکھ 14 ہزار 740 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 1پیسہ کمی کا اعلان
-
وزیراعظم نے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی
-
پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش پر بھارت کے بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے
-
آئینی ترامیم نے نظامِ انصاف کو کمزور کردیا، عمران خان کی قید سیاسی ہے انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے
-
ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کمی کا اعلان
-
ایران: نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی گرتی صحت بارے تشویش
-
صحت کی سہولتوں اور طبی کارکنوں پر حملوں میں خطرناک اضافہ
-
افغان طالبان رجیم ایک پروپیگنڈا کے تحت پاکستان پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا الزام لگا رہی ہے
-
معرکہ حق عوام، حکومت اورافواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے
-
حکومت نے 2030ء تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، مصطفی کمال
-
اسحق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ لیا گیا
-
میوچل فنڈ کا شعبہ بچتوں کو متحرک کرنے، مالیاتی ثالثی کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.