ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

جمعرات 26 مارچ 2020 21:46

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی پارلیمنٹ کے 20 کھرب ڈالر کے متوقع ریلیف پیکج سے کورونا کے معاشی اثرات کم ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اگست کے لیے سودے 2.3 ین بڑھ کر 153.2 ین ( 1.38 ڈالر)فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 145 یوان اضافے کے ساتھ 9915 یوان (1396 ڈالر ) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اپریل کے لیے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 111.5 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔