انٹربینک میں پاکستانی کرنسی9ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

جمعرات 26 مارچ 2020 21:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) بینکوں کی منڈی میں بدھ کے روز پاکستانی کرنسی میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں نو ماہ کی کم ترین سطح پر 161.60 روپے پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

روپے کی قدر میں 2.60روپے یا 1.63 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی کیونکہ غیر ملکی سرمایہ کار وں کی جانب سے گھریلو قرضوں اور اسٹاک مارکیٹوں سے قلیل مدتی سرمایہ کاری نکالنے کی پاداش میں روپے کی قدر میں گراوٹ آئی پچھلے نو مہینوں میں روپیہ پہلی بار 160 روپے کی دہلیز کو بھی عبور کرگیا اور سیشن کے دوران انٹرا ڈے کی سطح 161.60 روپے پر آگیا۔

متعلقہ عنوان :