دعا ہے اللہ تعالیٰ شعبان کے مہینے کے صدقے امت مسلمہ کو موذی مرض سے نجات دی: احسن خان

جمعرات 26 مارچ 2020 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ شعبان کے مہینے کے صدقے امت مسلمہ کو اس موذی مرض سے نجات دے اور اس کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے۔

(جاری ہے)

اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر احسن خان نے پرستاروں کو ماہ شعبان کے چاند کی مبارکباد دی اور کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے دعا بھی کی۔اداکار احسن خان نے لکھا کہ ہمت نہیں ہارنا پاکستان۔ اس سے قبل بھی احسن خان نے کئی بار کورونا وائرس سے متعلق سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پرستاروں کو آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے پیغامات دیئے ہیں۔