کوسوو حکومت کا تحریک عدم اعتماد کے ذریعے تختہ الٹ گیا ،ملک سیاسی بحران کا شکار

جمعرات 26 مارچ 2020 22:33

پرسٹینا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) کوسوو حکومت کا تحریک عدم اعتماد کے ذریعے خاتمہ ہوگیا گیا ہے جس کے بعد غریب اور غیر مستحکم ملک ایسے وقت میں سیاسی غیریقینی صورتحال سے دوچار ہوگیا ہے جب وہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

سپیکر پارلیمنٹ وجوسا عثمانی نے 120رکنی پارلیمنٹ میں تقریباً12گھنٹے کی بحث کے بعد 82اراکین پارلیمنٹ نے تحریک کے حق میں ووٹ دینے کے بعد کہا کہ ا س کے ساتھ ہی میں تصدیق کرتا ہوں کہ پارلیمان نے تحریک منظور کرلی ہے ۔

۔ حکومت کے خلاف پیش کی جانے والے عدم اعتماد کی قرارداد میں ایک سو بیس اراکین پارلیمان میں سے بیاسی نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔ حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ کورونا وائرس کے بحران کے پیش نظر ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جائے۔