وزیراعظم سے چین کے چیلنج گروپ آف کمپنیز کی منیجنگ ڈائریکٹر یان چن کی ملاقات

پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے 15 ہزار پروٹیکشن سوٹس کا عطیہ پیش کر دیا

جمعرات 26 مارچ 2020 23:46

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) وزیراعظم عمران خان سے چین کے چیلنج گروپ آف کمپنیز کی منیجنگ ڈائریکٹر یان چن نے ملاقات کی اور کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے سلسلہ میں پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے 15 ہزار پروٹیکشن سوٹس کا عطیہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چینی سفیر نے وزیراعظم کو بتایا کہ کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے ان پروٹیکشن سوٹس کی تیاری جلد لاہور میں شروع کی جائے گی۔