لاک ڈاو ن ، سکھر پریس کلب کے ضرورتمند ممبران میں ایک ماہ کا راشن تقسیم

جمعرات 26 مارچ 2020 23:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) سندھ میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاو ن اور اداروں کی جانب سے تنخواہوں کی کچھ ماہ سے عدم ادائیگی سے متاثرہ ‘‘ سکھر پریس کلب ‘‘ کے 105 ضرورت مند ممبران میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیاگیا ہے۔ترجمان سکھر پریس کلب کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر پریس کلب میں کرونا وائرس اور لاک ڈاو ٴن کی صورتحال کو دیکھتے سکھر پر کلب کے صدر نصراللہ وسیر کی زیر صدارت ھنگامی اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس کی کاروائی جنرل سیکریٹری یاسر فاروقی نے چلائی جبکہ خصوصی شرکت ‘‘پی ایف یو جے ‘‘ نائب صدر لالہ اسد پٹھان ، ممبر ایف ای سی آصف ظہیر لودھی ، امداد بوزدار ، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو سکھر پریس کلب کے خازن شہزاد تابانی اور ایس یو جے کے خازن کاشف پھلفوٹو سمیت دیگر عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سندھ میں جاری لاک ڈاو ٴن اور اداروں کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث پریشان حال ‘‘سکھر پریس کلب ‘‘کے 105 ممبران کے خاندان کی فوری کفالت کے لئے ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا ہے۔راشن میں آٹا ، چاول ، گھی، چینی ، پتی ، کولڈرنک ، دودھ تین اقسام کی دالیں اور گرم مصالحہ شامل ہیں ،اس موقع پر پی ایف یو جے کے نائب صدر لالہ اسد پٹھان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ھم سکھر پریس کلب کی انتظامیہ اور شہر کے انسان دوست صنعتکاروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ملکر ھمارے ضرورت مند قلم کے مزدور ساتھیوں کا چولہا ان مشکل حالات میں بوجھنے نہیں دیا ، انہوں نے کہا کہ سکھر پریس کلب اور اس کے عہدیداران کی ھمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ بحیثیت ادارہ وہ ھمیشہ اپنے ممبران کے ہر مشکل سے مشکل وقت میں اس کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور انشااللہ یہ روایت تاقیامت تک جاری رہے گی ، سامان کی پیکنگ میں سکھر پریس کلب ، سکھر یونین آف جرنلسٹس اور سیفما کے عہدیداران نے ملکر حصہ لیا

متعلقہ عنوان :