پنجاب میں کورونا وائرس کے 405 کنفرم مریض ہیں‘ ترجمان

جمعرات 26 مارچ 2020 23:55

لاہور۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ڈی جی خان سی207 زائرین، ملتان سی19زائرین،لاہورمیں 103 افراد‘ گجرات میں 22، گوجرانوالہ 8،جہلم 19 اور راولپنڈی میں 12مریضوں ‘ملتان میں 3، فیصل آباد3، منڈی بہائوالدین 2، ناروال 1، رحیم یار خان 1 اور سرگودھا میں 1 مریض میں‘اٹک اور بہاولنگر میں بھی ایک ایک، میانوالی میں 2 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں اور مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے‘ انہوں نے کہا کہ اب تک 3مریض کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ایک مریض راولپنڈی، 2 لاہور میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے‘لاہور میں ایک مریض چند روز قبل میو ہسپتال دوسرا جمعرات کے روز نجی ہسپتال مین جاں بحق ہو‘ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں اور اگرا ن متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں‘محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروائیں گی‘ انہوں نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔