جہلم پولیس تھانہ سٹی کی کاروائی، بی کیٹگری کا مفرور اشتہاری گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات مارچ 22:29

جہلم پولیس تھانہ سٹی کی کاروائی، بی کیٹگری کا مفرور اشتہاری گرفتار
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم پولیس تھانہ سٹی کی کاروائی، بی کیٹگری کا مفرور اشتہاری گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر عاطف یونس اور خرم شہزاد ہیڈ کانسٹیبل نے کاروائی کرتے ہوئے بی کیٹگری میں مطلوب اشتہاری مراد علی سکنہ مظفر آباد آزاد کشمیر کو گرفتار کرلیا ہے اس کاروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق نے پولیس افسران کو شاباش دی۔