صفائی ستھرائی پر مامور مزدوروں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھا جائے

جمعرات 26 مارچ 2020 22:37

صفائی ستھرائی پر مامور مزدوروں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھا جائے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی ستھرائی کے کام پر مامور مزدوروں ̶ جو کہ کروناوائرس کے خلاف جنگ میں بھی صفِ اوّل کے دستے کا کام کر رہے ہیں ̶ کو تمام حفاظتی سازوسامان دیا جائے تاکہ وہ اپنا کام محفوظ اور مؤثر طریقے سے کر سکیں۔

(جاری ہے)

صفائی ستھرائی کا کام کرنے والے کسی بھی مزدور کو چہرے پر پہننے والے ماسک، قابلِ تَلف دَستانوں، حفاظتی جُوتوں اور ہاتھوں کو صاف کرنے والے سینیٹائزر کے بغیر کام کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ، اُنہیں ضمانت دی جائے کہ اگر وہ یا اُن کے کُنبے کا کوئی فرد بیمار پڑ گیا تو اُنہیں مفت طبی امداد اور بمعہ تنخواہ بیماری کی چھُٹی ملے گی۔

یہ مزدور پہلے ہی مشکل حالات میں اور اکثر حفاظتی سامان کے بغیر کام کرتے ہیں؛ یہ اب وباء کا پہلے سے زيادہ آسان ہدف ہیں۔ فُضلے کا انتظام اور اسے ٹھکانے لگانا ریاست کے شعبہ صحت کی ہر حکمت عملی کا لازمی جُز ہے اور، اور ان سخت حالات میں، پاکستان بھر کے تمام میونسپل اداروں اور نجی کمپنیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مزدوروں کی صحت اور بہبود کا خاص خیال رکھیں۔

متعلقہ عنوان :