پاکستان میں اب تک 6589 افراد کو قرنطینہ سینٹر میں رکھا جاچکا ہے جس میں ایران سے آنے والے زائرین بھی شامل ہیں

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا ٹویٹ

جمعہ 27 مارچ 2020 00:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب تک 6589 افراد کو قرنطینہ سینٹر میں رکھا جاچکا ہے جس میں ایران سے آنے والے زائرین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ٹویٹر پر جاری پیغام میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ آج کے دن میں نے پریس کانفرنس میں جو کچھ بھی کہا اس کی درستگی کرنا چاہتا ہوں پاکستان میں اب تک 6589 افراد کو قرنطینہ سینٹر میں رکھا جاچکا ہے جس میں ایران سے آنے والے زائرین بھی شامل ہیں جن میں سے 2500کے رزلٹ کو حتمی شکل دی گئی ہے، جن میں سے 588 (24فیصد)افراد کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں جبکہ 1912افراد کے رزلٹ منفی آئے ہیں۔