تمباکو کی برآمدات میں فروری کے دوران134.68 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات پاکستان

جمعہ 27 مارچ 2020 17:31

تمباکو کی برآمدات میں فروری کے دوران134.68 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) فروری 2020ء کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 134.68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق فروری 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم 1.28 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ جنوری 2020ء کے دوران تمباکو کی برآمدات کا حجم 0.54 ارب روپے رہا تھا، اس طرح جنوری 2020ء کے مقابلہ میں فروری 2020ء کے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں 0.74 ارب روپے یعنی 134.68 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :