کسان کورونا کیخلاف حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کیساتھ ساتھ کپاس ،چاول کی کاشت کیلئے تیار رہیں ۔نعمان لنگڑیال

جمعہ 27 مارچ 2020 17:31

ملتان ۔27 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ کسان کورونا وائرس کیخلاف حکومت کی حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ کپاس اور چاول کی کاشت کیلئے تیار رہیں۔ کسان فصلوں کی بوائی کے لئے پنجاب سیڈ کاپوریشن کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں۔گندم کی طرح ہمیں چاول اور کپاس کی کاشت پر خصوصی توجہ دینا ہو گی جس کیلئے محکمہ زراعت اور پنجاب سیڈ کارپوریشن کی فیلڈ فورس کسانوں کی رہنمائی کر ے گی۔

محکمہ زراعت کے مختلف شعبوں کے سربراہان سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہاکہ فیلڈ میں موجود افسران اور ملازمین کو اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی کے ساتھ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے نہ صرف خود حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا بلکہ کسانوں اور عام شہریوں کو بھی اس کی ترغیب دی جائے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت او رپنجاب سیڈ کارپوریشن کی فیلڈ فورس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو مشکل کی اس گھڑی میں بھی انتہائی محنت اور لگن سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ہمیں ہر وقت اللہ تعالیٰ سے معافی کا طلب گار ہونا چاہیے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہر وقت درود شریف اور استغفار کا ورد کیا جائے اور ہر کام کی ابتداء بسم اللہ سے کرنے کو اپنی عادت بنایا جائے۔اپنے بچوں سے دعائیں کرائی جائیں کیونکہ اللہ تعالیٰ چھوٹے بچوں کی دعائیں فوری سنتا ہے۔ وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ کسی بھی رہنمائی کیلئے مجھ سمیت سیکرٹری زراعت واصف خورشید اور دیگر اعلیٰ افسران کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔کسان کپاس اور چاول کے بیج کے سلسلہ میں ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن محمود جاوید بھٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں اور وہ ہر وقت دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :