اہم شخصیت کی فوج اور حکومت کے درمیان لڑائی کرانے کی کوشش

ڈاکٹر دانش نے من گھڑت رپورٹ میں کہا کہ شہبا زشریف کو خاموش مینڈیٹ دے دیا گیا ، فوج نے تین شخصیات کو ہٹانے کا کہا جس پر وزیراعظم عمران خان ڈٹ گئے۔ صدیق جان کا دعویٰ

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 28 مارچ 2020 12:30

اہم شخصیت کی فوج اور حکومت کے درمیان لڑائی کرانے کی کوشش
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین28 مارچ 2020ء ) صحافی صدیق نے دعویٰ کیا ہے کہ اینکر پرسن ڈاکٹر دانش فوج اور حکومت کے درمیان لڑائی کرانا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر دانش کی واٹس ایپ پر خصوصی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے صدیق جان نے کہا کہ ڈاکٹر دانش نے اپنی خصوصی رپورٹ شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فوج نے تین اہم شخصیات کو فارغ کرنے کا مطالبہ کیا جیسے حکومت نے ماننے سے انکار کر دیا  ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہبا زشریف جنہوں نے ڈینگی کو مات دی تھی، انہیں فوری طور پر بلایا گیااور سابق وزیر شہبازشریف کو خاموش مینڈیٹ دے دیا گیا۔صدیق جان کا کہنا ہے کہ من گھڑت رپورٹ میں ڈاکٹر دانش نے لکھا کہ ہے وزیراعظم عمران خان نے جب لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ کیا تو کورکمانڈر کانفرنس میں ان پر اظہار برہمی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اور وزیراعظم کے فیصلے کے برعکس ملک میں لاک ڈاؤ ن کر دیا گیا اور تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ۔

صدیق جان کا کہنا ہے کہ فوج کو اس طرح کے لوگوں کو ڈھونڈ نکالنا چاہیے جو اسطرح کی من گھڑت رپورٹ شیئر کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر دانش کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فوج کی جانب سے زولفی بخاری اور سیکیٹریز کو فارغ کرنے کا کہا جس پر عمران خان ڈٹ گئے۔جس کے باعث فوج اور عمران خان میں تعلقات خراب ہو رہے ہیں۔ صدیق جان کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر دانش نے شہبا زشریف کی پریس کانفرنس میں پڑے پاکستان کے پرچم کو یہ نشانی بتایا ہے کہ وہ وزیراعظم بننے جا رہے ہیں ۔

صدیق جان نے کہا ہےکہ اگر فوج نے لاک ڈاؤن کیا اور ملک پر اووٹیک کرنا ہوتا تو پولیس اور ینجرز پٹرولنگ نہ کرتیں ، فوج نے تو کسی شہری کو روکا بھی نہیں ۔ ڈاکٹر دانش نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ تمام میڈیا ہاؤس کو ایک ہو جانا چاہیے ۔ وزیراعظم عمران خان سے بے خوف ہوکر سوال پوچھنے والے قابل تحسین ہیں۔ صدیق جان کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ واٹس ایپ گروپوں میں تیزی سے شیئرکی جا رہی ہے فوج کو چاہیے کہ دیکھے کہ کون لوگ سازش کر رہے ہیں۔