کراچی پولیس کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک 381 مقدمات درج، 1136شہریوں گرفتار

ہفتہ 28 مارچ 2020 22:01

کراچی پولیس کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری
ِکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء ) کراچی پولیس کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں جاری کرونا وائرس کی وباء پھیلنے سے روکنے کہ پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے مورخہ 23.03.2020 سی27.03.2020 تک صوبے میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کراچی پولیس نے اب تک 381مقدمات درج کرکی1136شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

مزید برآں وفاقی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اعدادوشمار کے مطابق 28 مارچ کوعالمی سطح پرکورونا وائرس سے متاثرہ نمبر 6 لاکھ سے تجاوز کرگیا ہے، کل اموات28 ہزار کے قریب ہیں،ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں، پاکستان میں آج کے دن 12ہزار218 مشتبہ کیسز ہیں، ان کے ٹیسٹ ابھی ہونے والے ہیں، جبکہ پاکستان میں1408کیسز کنفرم ہیں،ان میں 24 گھنٹے میں173کیسز کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

ابھی تک 25 لوگ صحتیاب ہوئے، 725لوگ ہسپتالوں میں داخل ہیں، ابھی تک 11 اموات ہوچکی ہیں۔ ملک کے مختلف قرنطینہ میں7180 افراد موجود ہیں۔ بلوچستان133، سندھ میں 457، پنجاب 490 اور خیبرپختونخوامیں 180کیسز ہیں۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس خطرات کے پیش نظر کراچی میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی پولیس نے 1136 شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔