چین کا شوگر کنگ، میٹھے سے انتہائی اعلیٰ مجسمے بنا سکتا ہے
امین اکبر ہفتہ 28 مارچ 2020 23:56
ژہو کا کہنا ہےکہ وہ مڈل اور ہائی سکول میں زیادہ اچھے طالب علم نہیں تھے۔ اس لیے اساتذہ انہیں پسند نہیں کرتے تھے۔ وہ پڑھائی میں اچھے نہیں تھے، اس کا یہ مطلب بھی نہیں تھا کہ وہ کوئی پیشہ نہیں اپنا سکتے تھے۔ انہوں نے ماسٹر وانگ لونگ کے نگرانی میں گندھے ہوئے آٹے سے ماڈل بنانا شروع کر دئیے۔اپنی صلاحیتوں کی بدولت انہوں نے اس کام میں کافی مہارت حاصل کر لی اور وہ اچھی خاصی کمائی کرنے لگے لیکن جلد ہی وہ بوریت بھی محسوس کرنے لگے۔
(جاری ہے)
نوجوان ژہو ایک بار سوژہو آئے تو انہوں نے دیکھا کہ گاڑھا شیرہ ماڈل بنانے کے لیے آٹے سے بہتر ہے۔ خود سے سیکھتے ہوئے انہوں نے ماڈل بنانے کے لیے بہتر میٹریل تیار کیا اور اس سے مجسمے بنانے لگے۔ ان کے کام میں اہم موڑ اس وقت آیا جب وہ شیرے کی پتلی تہہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ اس تہہ سے وہ ماڈل کے کپڑے، بال اور باریک تفصیل بنانے لگے۔ انہوں نے اپنی دوکان کھول لی اور اپنا کام آن لائن بھی پوسٹ کرنے لگے۔ جلد ہی وہ چین میں شوگر کنگ کے نام سے مقبول ہو گئے۔ صرف چین ہی نہیں پوری دنیا میں انہیں اپنے کام کے حوالے سے سب سے بہترین فنکار مانا جاتا ہے۔ اُن کے بنائے ہوئے چند شاہکار آپ بھی دیکھیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.