ح* بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی زیر صدارت

کہ پورا ملک اس وقت خطرناک مرحلے سے گزررہا ہیں پریشانی کے اس عالم میں چین سے نہیں بیٹھیں گے ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر نادر گل بڑیچ

اتوار 29 مارچ 2020 20:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2020ء) بی آرایس پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے زیر صدارت بی آرایس پی آفس میں اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈاکٹر شہنواز ،نعمت اللہ جان مریانی ،محمد عاصم ،عبدالرحمان ،ابراہیم علوی سمیت تمام سینئر منیجمنٹ نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نادر گل بڑیچ نے کہا کہ پورا ملک اس وقت خطرناک مرحلے سے گزررہا ہیں پریشانی کے اس عالم میں چین سے نہیں بیٹھیں گے ،کروناوائرس اس وقت پورے دنیا میں وبا کی شکل اختیار کر چکا ہیں جس کی روک تھام کے لیے بلوچستان حکومت کے شانہ بشانہ اور بلوچستان کے لوگوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے ،نادرگل بریچ نے بلوچستان کے تمام اضلاع میں بی آرایس پی دفاتروں اورٹیم کے نمائندوں کو ہدایات جاری کیے کے احتیاطی تدابیر کو اپنا تے ہوئے صوبے کے تمام اضلاع میں کروناوائرس سے بچاں کے لیے دلی لگن اور محنت سے کام جاری رکھیں ،انکا کا کہنا تھا ،کہ بی آرایس پی سے لوگوں کے توقعات ہے بی آرایس پی نے ہر مشکل وقت میں بلوچستان کے عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے خواہ وہ زلزلہ ،ہوں ،یا سیلاب ہوں کوئی بھی آفت ہوں بی آرایس پی نے اول صف کاکردار ادا کیا ہیں ۔

(جاری ہے)

واضع رہے بی آرایس پی کی جانب سے کروناوائرس کے پیش نظر تمام اضلاع میں عوامی مقامات پر سینی ٹائیز ر اور ہینڈواش موبائل بیسن لگائے گئے ،جس میں چمن ،ڈی ایچ کیوہسپتال،ژوب ،پشین ،واشک ،خضدار،لورلائی ،جھل مگسی،نصیرآباد،و دیگر اضلاع سمیت پاک افغان بارڈر پرکورنٹائن سینٹر میں موبائل ہینڈ واش بیسن نصب کیے گیے ،اسکے علاوہ پورے صوبے کے دہی علاقوں کے رہنے والے لوگوں میں ہزاروں کی تعداد میں ماسک ،صابن ،سینی ٹائیزر تقسیم کیے گئے ،جبکے 27اضلاع میں کروناوائرس سے بچائو کے احتیاطی تدابیرکے سیشن کروائے جارہے ہیں تاکہ لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اس جان لیوا وائرس سے بچا یاجا سکیں ۔