وزیر اعلی پنجاب کورونا سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں‘رانا جاوید عمر

پیر 30 مارچ 2020 15:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) صدر تحریک انصاف علامہ اقبال ٹائون زون رانا جاوید عمر خان نے کہا ہے کہ پوری قوم کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کوطبی امداد فراہم کرنے والے ڈاکٹرز،نرسزاور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ان کے کردار کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ حکومت ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ہر طرح کاحفاظتی سامان مہیا کر رہی ہے اور اس وبا سے نبرد آزما ہونے کے دوران سامنے آنے والی کمی کوتاہیوں کو بھی بغیر کسی تاخیر کے دور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کی رہنمائی میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔علامات ظاہر ہونے والے مریضوں کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ کئے جارہے ہیں،قرنطینہ کے لئے استعداد کار کو بڑھایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم نے ایک دوسرے پر تنقید کی بجائے ایک دوسرے کی اصلاح کا فریضہ سر انجام دینا ہے لیکن بد قسمتی سے مسلم لیگ (م)اور پیپلز پارٹی کو اس موقع پر بھی سیاست سیاست کھیلنے سے فرصت نہیں،عوام حکومت اور اپوزیشن کے کردار پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور وقت آنے پر ضرور جوابدہی ہو گی۔