ویمن یونیورسٹی ملتان میں آن لائن تدریسی عمل شروع

پیر 30 مارچ 2020 16:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) ویمن یونیورسٹی ملتان میں موڈول لرننگ مینیجمنٹ سسٹم پر آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کوروناوائرس کے باعث ایچ ای سی نے تمام یونیورسٹیوں کو آن لائن کلاسز شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، جس پر ویمن یونیورسٹی ملتان نے فوری طور پر واٹس ایپ گروپ بنا کر آن لائن کلاسز کا سلسلہ شروع کردیا تھا جس کے بعد مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے باقاعدہ ایل ایم ایس ڈویلپمنٹ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے موڈول ایل ایم ایس پر سسٹم ڈیزائن کیا جائے گا جس کی ذمے داری یونیورسٹی کے سسٹم ایڈمنسٹریٹر اورآئی ٹی شعبہ کے انچارج محمد اعظم کو سونپی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ایک اجلاس آن لائن وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پروفیسر فرزانہ اکرم ، خرم قریشی، عاطف وقاص نے شرکت کی۔ اجلاس میں سسٹم قائم کی اصولی منظوری دی، جس کے بعد سسٹم ایڈمنسٹریٹر موڈول ایل ایم ایس پیش کیا گیاجوا بھی مفت سروس فراہم کرے گاجس میں طالبات کے ساتھ ساتھ فیکلٹی ممبران کے تربیتی کورسز بھی ہوسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :