کہ ونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیئے،قمر زمان قائرہ

اسوقت تمام سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھکر سیاست بچانے کی بجائے انسانیت کو بچانے کے لئے تمام تر توانائیاں اور وسائل برئے کار لائے جائیں،صدرپیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب

پیر 30 مارچ 2020 17:00

کرمانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدرقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیئے،اسوقت تمام سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھکر سیاست بچانے کی بجائے انسانیت کو بچانے کے لئے تمام تر توانائیاں اور وسائل برئے کار لائے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدرقمر زمان کائرہ نے سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری و سابق قومی ٹکٹ ہولڈرچوہدرہی سجادالحسن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیئے کیونکہ یہ وبا قومی مسئلہ ہے اور تمام قومی رہنمائوں کو اس مسئلے کے حل کے لئے مشاورت کرنی چاہیئے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کے بڑھنے پر تشویش ہے اگر اس صورت حال کو بر وقت قابو نہ کیا گیا تو یہ ایک خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو صحیح صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔پنجاب میں لاک ڈائون کے نتائج اتنے حوصلہ افزا نہیں ہیں جب تک لاک ڈائون پر مکمل اور صحیح عملدرامد نہیں کروایا جائیگا اس وقت تک مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوںگے۔

قمر زمان کائرہ نے کہاکہ کرونا وائرس کو روکنے کے لئے پنجاب کو سند ھ کی تقلید کرنا چاہئیے کیونکہ کبھی کبھی چھوٹے بھائی بڑوں کے لئے مثال بن جاتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب قوم ایک وبائی مرض میں تیزی سے مبتلاہورہی ہے اور دوسری طرف زخیرہ اندوزوں نے آٹا ،چینی، گھی ، دالیں،سبزیا ںپھل مہنگے کرکے قوم کو دوہرے عذاب میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسے حالات میں اشیاء خوردونوش سستی اور وافر مقدار میں مہیا کی جاتی ہے لیکن پاکستاان میں جو زرعی ملک ہے یہاں پر مہنگائی کا طوفان برپا کیا جا رہا ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ فوری طور پر معطل شدہ بلدیاتی ڈھانچہ بحال کیا جائے اور محلہ وار کمیٹیاں بنائی جائیں۔انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ غریب طبقات کا خیال کریںیہی وقت ہے کہ ہم اللہ اور اسکے رسول کو راضی کر سکیں اس سے اللہ کا غصہ اور ناراضگی کم ہو جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ سبزی منڈیوں میں لوگوں کا اسقدر رش ہونے اور آپس میں میل ملاپ سے لاک ڈائون کا مقصد ہی حل نہیں ہوتا۔حکومت منڈیوں میں آنے جانے والوں کے رش کو کنٹرول کرے اور روزآنہ کی بنیاد پر صحت وصفائی کے انتظامات کے لئے سپرے کروائے ۔