اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین فریڈرک مارکوم ہارنیس کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، کرونا کی صورتحال پر گفتگو

پاکستان، اپنے محدود وسائل کے ساتھ اس وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی گفتگو جولین فریڈرک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کی تیاری میں بھرپور معاونت فراہم کرنے کا یقین دلایا

پیر 30 مارچ 2020 18:39

اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین فریڈرک مارکوم ہارنیس کی شاہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین فریڈرک مارکوم ہارنیس نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں کرونا عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔شا ہ محمود قریشی نے کہاکہ کووڈ 19 دنیا بھر کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے تاہم پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو اس عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے میں شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، اپنے محدود وسائل کے ساتھ اس وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہا ہے۔جولین فریڈرک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کی تیاری میں بھرپور معاونت فراہم کرنے کا یقین دلایا ۔ حکمت عملی کا مقصد اس وبا کے مقابلے کے لئے عالمی برادری سے مالی معاونت کا حصول اور اس پر عملدرآمد کی موثر نگرانی کرنا ہے ،حکمت عملی کے ذریعے عوامی سطح پر کورونا کی وبا سے نمٹنے کی تیاری اور اس پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔