حکومت کے کورونا وبا کے حوالے سے اقدامات غیر تسلی بخش ہیں، عابد حسین صدیقی

پیر 30 مارچ 2020 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کے کورونا وبا کے حوالے سے اقدامات غیر تسلی بخش ہیں۔

(جاری ہے)

عام آدمی کو ریلیف دعوئوں کے سوا کچھ نہیں بھوک کے مارے لوگ روزی روٹی کے لئے باہر نکلنے پر مجبور ہیں جو پولیس کے تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کے لئے حکومتی ریلیف پیکیج سوائے دعوئوں کے کچھ نہیں اور غریب آدمی کو گھر میں قید کر کے بھوکا مارنے کا انتظام کیا جا رہا ہے حکومت فلفور غریب آدمی کے گھر میں راشن پہنچانے کا انتظام کرے تاکہ کوئی غریب آدمی مجبور ہو کر گھر سے باہر نہ نکلے اور گھر میں بیٹھ کر کورونا وبا سے اپنا اور بچوں کا دفاع کر سکے ۔