عالمی مہلک وباء کرونا کا مقابلہ قومی اتحاد اور ملی یکجہتی سے ہی ممکن ہے، نیر حسین بخاری

غیر معمولی اور مشکل حالات میں زاتی عناد اور انا کو دفن کرنا ہو گا، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کا بیان

پیر 30 مارچ 2020 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرِٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عالمی مہلک وباء کرونا کا مقابلہ قومی اتحاد اور ملی یکجہتی سے ہی ممکن ہے، غیر معمولی اور مشکل حالات میں زاتی عناد اور انا کو دفن کرنا ہو گا ۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہا کہ وزیراعظم اور وزرا دل کشادہ کرکے اپنا لہجہ رویہ اور طرز عمل بدلیں کرونا وباء جہاں انسانیت کیلئے خطرہ جان ہے وہاں اس کرونا وباء کا پھیلاؤ ملکی معیشت کیلئے بھی خطرناک ہے ،درپیش سنگین حالات کا مقابلہ قومی اتحاد اور ملی یکجہتی سے ہی ممکن ہے ۔

سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیر بخاری نے تجویز کیا کہ وفاق کرونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ کو خصوصی پیکج جاری کرے تاکہ صوبہ سندھ کی حکومت کرونا متاثرہ شہریوں سرکاری اہلکاران غریب خاندانوں کی بروقت اور بھرہور مدد کر سکے نیر بخاری نے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ملک و ملت کے بہترین مفاد میں دست تعاون بڑھایا ہے تاکہ مشترکہ کوششوں سے خطرناک وباء سے لوگوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرونا کا نشانہ کوئی ایک جماعت یا گروپ گروہ نہیں بلکہ پورا ملک ہے کرونا پھیلاؤ ملکی معیشت کے لئے خطرناک ترین ہے۔انہوںنے کہا کہ انسانی بقا کی جنگ لڑنے کیلئے قوم کے ہر فرد کو قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا۔نیر بخاری نے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں چینی حکومت کی طرف سے چھ ٹن امدادی سامان پر پوری پاکستانی قوم چینی حکومت اورعوام کی دل سے مشکور ہے ،پوری قوم کو شہد سے میٹھی چینی دوستی پر فخر ہے ۔نیر بخاری نے کہا کہ کرونا وباء سے آگاہی اسکی روک تھام میں ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف افواج پاکستان پولیس اور میڈیا کا کردار قابل قدر اور قابل تحسین ہے۔