1صو با ئی وزیر ناصر حسین شاہ کی وزیر اعلیٰ سند ھ کی کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں عطیات کے لیے عوام اور دنیا بھر میں پاکستانیوں سے اپیل کی تعریف

پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ ما لی امداد دینے والا ملک ہے جتنی تعداد میں ہمارے پاکستانی اپنے غریب اور مستحق افراد کی مالی معاونت اور دیگر مالی مدد کرتے ہیں تو اس مشکل گھڑی اور حالات میں بھی وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے

پیر 30 مارچ 2020 22:05

․ کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) صو با ئی وزیر اطلاعات ، بلدیات ،ہا ئو سنگ و ٹا ئو ن پلا ننگ ، جنگلات وجنگلی حیات سید ناصر حسین شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شا ہ کی جا نب سے سندھ کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں عطیات کے لیے پورے پاکستان کی عوام اور دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں سے اپیل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ ما لی امداد دینے والا ملک ہے جتنی تعداد میں ہمارے پاکستانی اپنے غریب اور مستحق افراد کی مالی معاونت اور دیگر مالی مدد کرتے ہیں تو اس مشکل گھڑی اور حالات میں بھی وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ اپنی انفرادی کردار اور عمل سے بھی ثابت قدم رہیں گے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے حکومت کے سخت لاک ڈاؤن کے فیصلے کے بعد سندھ بھر کی عوام میں مثبت ردعمل کے طور پر اپنے آپ کو گھروں میں محدود کیا اور اس مثبت عمل کو سراہتے ہوئے روزانہ بے روزگار افراد اور محنت کشوں غریب مستحقین کو ان کے گھروں تک راشن اور دوائیاں پہنچانے کے لیے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی واضح ہدایات اور پالیسی گائیڈ کی روشنی میں حکومت سندھ کی جا نب سے موبائل رجسٹریشن نظام کے ذریعے غریب ضرورتمند افراد کے درمیان "جاز کیش ٹرانسفر" پرو گرا م کے تحت ایک نظا م تیا ر کرنے کے لئے بھی وفاقی حکومت کے محکمو ں خزانہ اور دا خلہ کو خط لکھ دیئے ہیں جس کے تحت نا درا سے تمام رجسٹرڈ غریب وہ ضرورت مند افراد کی مالی امداد کی جا ئے گی نیز شفافیت اور بہتر خدمات کے نتیجے میں ٹیکس ادا کنندہ گان کے ڈیٹا تک رسا ئی حا صل کر نے کیلئے بھی مالی امداد فراہم کرنے کے نظام پر بھی کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس فنڈ کو با قا عدہ آ ڈٹ بھی کرا یا جا ئے گا اور اس میں ابتدا ئی طو ر پر 3ارب کی رقم مختص کر کے غریب اور نا دا ر افرا د کو رو ز را شن اور دیگر ما لی امدا د کا نظا م بھی وضع کیا جا رہا ہے ۔ سید ناصر حسین شاہ نے ایک مر تبہ پھر سندھ کرو نا ایمر جنسی فنڈ میں تما م پا کستا نی عوام اور دنیا بھر میں رہنے والے تما م پا کستا نیو ں کو فنڈز میں زیادہ سے زیادہ عطیات دے کر کرونا وائرس کی جنگ میں ساتھ دینے کے عزم کو دہرا یا اور کہا کہ کرونا وائرس سے نجات پانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

یہ سندھ حکومت کی جا نب سے لا ک ڈا ئو ن اور اسکو لو ں کی تعطیلا ت دفعہ 144 کا نفا ذ مسجد میں 4سے زیا دہ نما زیو ں کا اکھٹا ہو نے کے اقدا م کے با عث آج تک سندھ بھر میں صحتیا ب ہو نے والو ں کی تعدا د18ہو گئی ہے جو آج صحتیا ب ہو ئے ہیں انکی سفری تا ریخ ہے یہ دبئی اور شا م سے آئے تھے ۔اللہ کا سا تھ رہے گا اور انشا ء اللہ پا کستا نی قو م بحیثیت قو م کرو نا کو شکست دے گی ۔ #