سوشل میڈیا پر مقبول اس تصویر میں خلائی مخلوق نہیں بلکہ۔۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر پیر 30 مارچ 2020 23:52

سوشل میڈیا پر مقبول اس تصویر میں خلائی مخلوق نہیں بلکہ۔۔۔۔

جاپان کے سوشل میڈیا پر چند تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ  زمین پر  خلائی مخلوق  کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔خلائی مخلوق کی فلموں میں  بھی اکثر اس طرح کے مناظر نظر آتے ہیں۔ ٹوئٹر پر اس تصویر کو ایک جاپانی کسان نے پوسٹ کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی  اس تصویر میں خلائی مخلوق نہیں بلکہ گوبھی کے پھول ہیں، جو موسمی حالات کی وجہ سے خلائی مخلو ق کی طرح نظر آ رہے ہیں۔

گوبھی کے ان پھولوں  کی بیرونی سطح پر جمع ہونے والا پانی سردی کی وجہ سے برف بن گیا ۔ یہ برف بہار کا موسم شروع ہونے پر پگھل رہی ہے جس کی وجہ سے یہ پھول کسی خلائی مخلوق کی طرح نظر آ رہے ہیں۔
پچھلے سال جاپان میں گوبھی کی فصل نے کسانوں کو کوئی خاص فائدہ نہیں دیا تھا۔ اسی وجہ سے بہت سے کسانوں نے فصل کو توڑنے کی بجائے کھیتوں میں ہی رہنے دیا تاکہ یہ گل سڑ جائے اور زمین کے لیے قدرتی کھاد کا کام دے۔

(جاری ہے)


سردی کی وجہ سے فصل کے جمنے پر ایک کسان نے  دیکھا تو انہیں لگا جیسے یہ تو کسی خلائی مخلوق کی فلموں جیسا منظر ہے۔انہوں نے ان مناظر کی تصویر اپنے ٹوئٹر پر پوسٹ کرنا شروع کیں تو یہ فوراً ہی وائرل ہو گئیں۔
ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی یہ تصاویر آپ بھی دیکھیں۔