علی امین خان گنڈاپور کا مقبوضہ کشمیر میں کرونا کے بڑھتے کیسیز پر گہری تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت مقبوضہ کشمیر میں حالات کا فوری جائزہ لے ، وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور

منگل 31 مارچ 2020 13:29

علی امین خان گنڈاپور کا مقبوضہ کشمیر میں کرونا کے بڑھتے کیسیز پر گہری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر میں کرونا کے بڑھتے کیسیز پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت مقبوضہ کشمیر میں حالات کا فوری جائزہ لے ۔ اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہاکہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انتہا پسند بھارتی حکومت کرونا کی آڑ میں اپنے مزموم مقاصد حاصل کر سکتی ہے، صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی سے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، بھارت غیرجانبدار انسانی حقوق کے اداروں اور میڈیا کی مقبوضہ کشمیر میں رسائی ممکن بنائے ۔علی امین گنڈا پور نے کہاکہ بھارت کشمیری قیدیوں کو فوری رہا کرے ، کشمیریوں کے حق خوداردیت کے حصول سے ہی جنوبی ایشیاء میں دیرپا امن ممکن ہے۔