پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے ملیریا کی دوا سے علاج کی اجازت دےدی

صوبائی حکومت نے دونوں ادویات کی 50 ہزار گولیوں خریداری کرلی‘ میو ہسپتال نے وائرس کے متاثرہ مریضوں پر مذکورہ ادوایات کا استعمال شروع کیا تھا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 31 مارچ 2020 17:27

پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے ملیریا کی دوا سے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 مارچ۔2020ء) حکومت پنجاب نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے کلوروکوئن اور ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن سے علاج کرنے کی اجازت دے دی ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے دونوں ادویات کی 50 ہزار گولیوں خریداری کرلی واضح رہے کہ میو ہسپتال نے وائرس کے متاثرہ مریضوں پر مذکورہ ادوایات کا استعمال شروع کیا تھا.

(جاری ہے)

چین نے وائرس میں مبتلا تشویش ناک حالت کے حامل مریضوں کا علاج بھی اسی طرح کیا اور امریکا نے بھی اس کے استعمال کی اجازت دے دی ہے حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کی جانب سے ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کے استعمال کی منظوری کے بعد کیا گیا تھا ، جو اصل میں ملیریا کے علاج کے لئے استعمال ہوتا ہے.حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کی جانب سے ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کے استعمال کی منظوری کے بعد کیا گیا تھا جو اصل میں ملیریا کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے‘میو ہسپتال لاہور کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان نے بتایا کہ ہمارے ڈاکٹروں نے مریضوں کا علاج شروع کردیا ہے اور ابتدائی رپورٹس سے معلوم ہوا کہ اس دوا کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے کلوروکوئن اور ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کے ذریعے وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کی تجویز کررہے ہیں جبکہ مذکورہ ادویات حکومت پنجاب نے کافی مقدار میں مہیا کردی ہیںعلاوہ ازیں حکومت نے شہر میں ٹو اور تھری اسٹار ہوٹل کرایہ پر لینے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ وہ اپنے کمروں کو کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ کرسکیں.اس ضمن میں بتایا گیا کہ وائرس کے مشتبہ مریضوں میو ہسپتال اور ایکسپو سینٹر میں آﺅٹ ڈور خدمات کی اجازت مل گئی مذکورہ فیصلہ وائرس کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظر لیا گیا مریضوں کے انتظام کے لیے ایک ہزار بیڈ پر مشتمل ایکسپو سینٹر ہسپتال بھی مکمل کرلیا گیا اور ایک ہزار 900 ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکس کی بھرتی کے بعد جلد ہی کام شروع کردے گا.ڈاکٹر اسد اسلم خان نے بتایا کہ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایکسپو سنٹر میں حتمی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں سمیت عملے کی حوصلہ افزائی کی علاوہ ازیں ڈاکٹر اسد اسلم خان کو ایکسپو سینٹر ہسپتال کا ایڈمنسٹریٹر بھی مقرر کیا گیا ہے.انہوں نے بتایا کہ ہم نے ایک ہزار بیڈز پر مشتمل ایکسپو سینٹر ہسپتال کو مریضوں کے لیے 3حصوں میں تقسیم کیا ہے انہوں نے کہاکہ ہسپتال کے پہلے اور دوسرے حصے میں وائرس سے کم متاثر ہونے والے افراد جبکہ تیسرے میں زیادہ متاثر ہونے والے مریضوں کا رکھا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ 50 بستروں پر مشتمل یونٹ کو وینٹی لیٹرز کے ساتھ مکمل طور پر فعال بنایا گیا ہے.