گورنرسندھ عمران اسماعیل نے عطیہ کی گئی ادویات فیلڈآئیسولیشن سینٹر حکام کے حوالے کردیں

پاکستان فارما سویٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے لاکھوں کی تعداد میں کورونا کے مریضوں کے لئے ٹیبلٹس ، سیرپ ،کیپسول اور انجکشن عطیہ کئے ہیں

منگل 31 مارچ 2020 20:39

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے عطیہ کی گئی ادویات فیلڈآئیسولیشن سینٹر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے پاکستان فارما سوئیٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے کورونا کے مریضوں کے لئے عطیہ کی گئی ادویات گورنر ہائو س میں فیلڈ آئیسولیشن سینٹر کراچی ایکسپو سینٹر، کے حکا م کے حوالہ کیں ۔عطیہ کی جانے والی ادویات میں لاکھوں کی تعداد میں ٹیبلٹس ، سیرپ ،کیپسول اور انجیکشن شامل ہیں۔

وفد میں چیئر مین قیصر وحید، نائب صدر زاہد سعید ، سینئر وائس چیئرمین فاروق بخاری ، الیاس نینی تال والا ، عدنان پپرانی اور شجاعت علی شامل تھے ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہاکہ ایسوسی ایشن نے مشکل کی اس گھڑی میں جذبہ حب الوطنی کا ثبوت دیا قومی سطح پر درپیش مشکلات کی کمی میں ادویات اہم ثابت ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی ملک و قوم کو کسی مشکل وقت ،قدرتی آفت یا دیگر مسائل کا سامنا رہا پوری قوم یک جان ہوکر اس سے مقابلہ کے لئے کھڑی ہوگئی یہی جذبہ ہمیں دیگر اقوام سے ممتاز رکھتا ہے بلاشبہ آج بھی ہر ایک کا جذبہ مثالی ہے اس جذبہ کی پوری دنیا میں نظیر نہیں مل سکتی ۔

ایسوسی ایشن کے عہدیدار وںنے کہا کہ پوری قوم کے ساتھ شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوں نے یقین دلایا کہ مزید ادویات کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی فراہم کریں گے ۔