
بی ہمنگ برڈ۔شہد کی مکھی جتنا اور 2 گرام وزنی دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ ہے
امین اکبر
منگل 31 مارچ 2020
23:53

یہ پرندہ صرف کیوبا میں پایا جاتا ہے۔ یہ اتنا چھوٹا ہوتا ہے کہ بہت سے لوگ جب اسے پھولوں پر اڑتا دیکھتے ہیں تو اکثر اسے شہد کی مکھی ہی سمجھ لیتے ہیں۔ یہ پرندہ صرف دیکھنے میں میں ہی شہد کی مکھی جیسا نہیں ہے بلکہ یہ ذرائع جیسے پھولوں کا رس جمع کرنے کے معاملے میں بھی شہد کی مکھیوں کا حریف ہے، اسے خود زندہ رہنے کے لیے روز 1500 پھولوں سے خوراک حاصل کرنی پڑتی ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ پرندہ جزیراتی بونا پن(Insular dwarfism) نامی ایک مظہر کی وجہ سے چھوٹا ہوگیا ہے۔
(جاری ہے)
اس میں کچھ مخصوص انواع کو بڑی انواع سے ذرائع کے حصول میں مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔
لاکھوں سالوں میں خوراک کی کمی کا مقابلہ کرنے کے لیے یہ انواع بتدریج چھوٹی ہوتی جاتی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ اپنے جسامت کی انواع سے مقابلہ کرنے لگی ہیں۔ اس طریقے سے یہ فنا ہونے سے بھی بچ جاتی ہیں۔نر بی ہمنگ برڈ مادہ کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت اور چھوٹا ہوتا ہے، اسی وجہ سے یہ شکاری پرندوں، سانپوں اور مکڑیوں کا شکار بنتا ہے۔اگر یہ شکار ہونے سے بچ جائے تو سات سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔یہ ایک تیز رفتار پرندہ ہے جس کی اڑنے کی رفتار 25 سے 30 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔ بی ہمنگ برڈ اپنے پروں کو ایک سیکنڈ میں 80 بار پھڑپھڑا سکتا ہے۔ بی ہمنگ برڈ کا گھونسلا گولف کی گیند بھی چھوٹا ہوتا ہے۔ مادہ ہمنگ برڈ ایک بار میں ایک یا دو انڈے ہی دیتی ہے۔ تین ہفتوں میں انڈوں سے بچے نکلتے ہیں۔ چار دن میں ان بچوں کا وزن دوگنا ہو جاتا ہے۔18 دنوں میں ان بچوں کے پر مکمل ہو جاتے ہیں اور چند دن بعد ہی یہ اڑنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔
بی ہمنگ برڈ ایک نایاب پرندہ ہے۔ ان کے گھونسلے ڈھونڈنا آسان کام نہیں ۔ اس کی نایابی کی وجہ سے ہی اس کی زیادہ ویڈیوز دستیاب نہیں ۔

متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.