حکومت مذہبی طبقے کے تعائو ن کوکمزوری نہ سمجھے ‘ مجاہد عبدالر سو ل

مشکل حالا ت سے نکلنے کیلئے مساجدسے تعلق جو ڑنے والو ں کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند ہو نا چاہیے

بدھ 1 اپریل 2020 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ حکومت مذہبی طبقے کے تعائو ن کوکمزوری نہ سمجھے،مشکل حالا ت سے نکلنے کیلئے مساجدسے تعلق جو ڑنے والو ں کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند ہو نا چاہیے،کورونا وائر س تدارک کی آڑمیں مذہبی طبقے کو دیوار سے لگانے کی حکومتی کو شش کامیا ب نہیں ہو نے دینگے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مساجد بند کرنے سے نہیں مسا جد کوآباد کرکے اللہ کے حضور تو بہ استغفار سے قوم بیماری سے شفا یا ب ہو گی۔

(جاری ہے)

مشکل کی گھڑی میں مساجد کو زیادہ سے زیادہ آباد کیا جائے ہو سکتا کہ اللہ کے خو ف سے کسی آ نکھ سے نکلنے والا آ نسو اللہ کے غضب کو رحمت میں تبد یل کردے۔ انہو ں نے کہاکہ آج سے 14سو سا لہ قبل جو با ت اللہ کے نبیؐ نے ار شاد فرما ئی تھی کہ صفا ئی نصف ایمان ہے آ ج کے ڈاکٹر اور سا ئنسدان یہی کہ رہے ہیں کہ صفا ئی بیماری کا اعلاج ہے ۔

مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں اللہ کے حضور سجدہ ریزی، عا جزی انکساری کو اپنانے کی اشد ضرور ت ہے۔ کورونا وائر س کیخلا ف مساجد سے مو ثر پیغام دیا جا رہاہے کہ عوام علاج کی بجائے پرہیز کے فارمولے کو اپنا ئیںاور حکومتی ہدایا ت پر عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :