ایچ ای سی نے وزیر اعظم الیکٹرک وہیل چیئرسکیم کیلئے یونیورسٹیوں کے طلبا کی طرف سے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 15 مئی تک توسیع کر دی

بدھ 1 اپریل 2020 16:36

ایچ ای سی نے وزیر اعظم الیکٹرک وہیل چیئرسکیم کیلئے یونیورسٹیوں کے طلبا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے وزیر اعظم الیکٹرک وہیل چیئرسکیم سے مستفید ہونے کیلئے یونیورسٹیوں کے معذور طلباء کو درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 15 مئی تک توسیعکر دی ہے۔ ایچ ای سی نے یہ فیصلہ کورونا وائرس (COVID-19) کی وجہ سے ملک میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا۔ ذرائع کے مطابق ایچ ای سی نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری شعبہ کی یونیورسٹیوں کے طلبہ موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے 15 مئی 2020 ء جمعہ تک درخواست دے سکتے ہیں۔

یونیورسٹیاں آخری تاریخ کی میعاد ختم ہونے کے بعد ایک ماہ کے اندر تصدیق شدہ درخواستیں ایچ ای سی کو پیش کریں گی۔ ایچ ای سی ذرائع نے بدھ کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کے تک ملک بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کے معذور طلبا کو خودکار برکی ویل چیئرز فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ایسے معذور طلباء جو سرکاری زیر انتظام یونیورسٹی میں گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ایم ایس، ایم فل یا پی ایچ ڈی یا ڈگری جاری کرنے کے مجاز اداروں کے کسی بھی پروگرام میں رجسٹرڈ ہوئے اس اسکیم سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ویل چیئرز وزیر اعظم کی ہدایت پر سرکاری یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے معذور طلبہ کو فراہم کی جا رہی ہیں، خواہشمند طلبہ سے درخواستوں کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات بھی منسلک کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس پروگرام پر 132 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :