وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کا قیام قابل تحسین اقدام ہے ، ثناء اللہ گھمن

کرونا ریلیف فنڈ کو برھانے کے لیے تمباکو اور شوگری ڈرنکس پر سرچارج ٹیکس لگایا جائے،جنرل سیکرٹری پناہ

جمعرات 2 اپریل 2020 21:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2020ء) کرونا وائرس کے سد باب کے لیے وزیراعظم عمران خان کا کرونا ریلیف فنڈ کے قیام کا اعلان قابل تحسین ہے کرونا ریلیف فنڈ کو برھانے کے لیے تمباکو اور شوگری ڈرنکس پر سرچارج ٹیکس لگایا جائے جس سے حکومت کو 50بلین موجودہ آمدن سے زاہد حاصل ہو نگے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہا کہ تمباکو نوشی کرونا وائرس سے عام لوگوں سے 14گنا زیادہ متاثر ہوتے ہیں تمباکو نوشی کرنے والوں کی قوت مدافعت عام طور پر کافی کمزور ہوتی ہے جس سے مختلف بیکٹریا وائرس سے بچاو کے لیے مزاحمت کم ہو جاتی ہے اور جن کو انفیکشن ہو جائے ان ریکوری کے امکانات کم ہو جاتے ہیںایسے حالات میںجب کرونا سیپوری دنیا مٹاثر ہو رہی ہے اور پاکستان میں بھی کرونا کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اس لیے ہمیں چاہئے کہ کرونا کی احتیاطی تدابیر میں تمباکو نوشی سے پرہیز کو بھی لازمی جز بنایا جائے ہماری حکومت سے درخوست ہے کہ سگریٹ پر ہیلتھ لیوی بل کے نفاذ اور ڈبلیو اایچ اور( WHO) کے FCTCکے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے نئی نسل میں تمباکو نوشی کا بڑھتا ہو ا رجحان مستقبل کے لیے خطرہ ہے ہیلھ لیوی کے نفاذ سے ہمیں بچوں کا مستقبل محفوظ رکھنے میں کافی مدد ملے گی