موجودہ حالات میں ہر شخص اپنی زمہ داری نبھا رہا ہے، خرم شیر زمان

Q کرونا کے خلاف جنگ میں صوبے بھر میں لاک ڈاون ہے مگرسندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کے بعد کے لیے بنائے گئے لائحہ عمل پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، صدر پی ٹی آئی کراچی

جمعرات 2 اپریل 2020 21:46

موجودہ حالات میں ہر شخص اپنی زمہ داری نبھا رہا ہے، خرم شیر زمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2020ء) صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہر شخص اپنی زمہ داری نبھا رہا ہے۔ کرونا کے خلاف جنگ میں صوبے بھر میں لاک ڈاون ہے مگرسندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کے بعد کے لیے بنائے گئے لائحہ عمل پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار خرم شیر زمان نے انصاف ہاوس سیکریرٹریٹ سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں لوگ کرونا سے نہیں بھوک اور افلاس سے مر رہے ہیں۔ مگر سندھ حکومت سمیت پیپلز ہارٹی کے تمام رہنما میڈیا پر بیان بازی ہی کررہے۔سندھ حکومت جواب دے کہ اب تک کتنے غریبوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔لوگوں کے حالات بد سے بدترین ہوگئے ہیں مگر صوبائی وزراء حوش کے ناخن نہیںلے رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی مدد آپ کے تحت کراچی کے تمام اضلاع میں یومیہ راشن اور کھانا تقسیم کر رہی ہے۔

دیگر فلاحی تنظیمیں بھی میدان عمل میں موجود ہیں۔ مگر حکومت سندھ کی جانب سے تاحال بار بار توجہ دلانے کے باوجود کوئی عملی اقدامات نظر نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو صرف غریب اور اسکی بھوک کی فکرہے۔ہاکستان تحریک انصاف سندھ کو لاواراث نہیں چھوڑے گی۔ ہم ہر گلی اور کوچے میں جا کر روز اول سے لوگوں میں راشن تقسیم کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔صاحب حیثیت افراد سے اپیل ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ضرورتمندوں کا سہارا بنے اور سفید پوش لوگوں کی مدد کریں اور اسکے ساتھ ساتھ اپنی امداد اوزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں تا کہ آپکی دی گئی امداد صحیح جگہ پہنچ سکے۔ #