سکھر ،خون سفید ہوگیا ، نوجوان بیٹے کا باپ پر وحشیانہ تشدد

جمعرات 2 اپریل 2020 23:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2020ء) خون سفید ہوگیا ، نوجوان بیٹے کا باپ پر وحشیانہ تشدد ، رشتے داروں پر زبردستی جھوٹا کیس درج کرانے کا مطالبہ ، والد انصاف کیلئے میڈیا کے پاس پہنچ گیا ، نافرمان بیٹے کی زیادتی سے بچایا جائے ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے بچل شاہ میانی کے نواحی گاؤں غلام مصطفی جتوئی کے مکین معمر شخص علی ڈنو جتوئی نے اپنے دیگر عزیز وں کے ہمراہ اپنے بیٹے ذوہیب علی کی مبینہ زیادتی اور تشدد والے عمل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ دو ماہ قبل اسکا بائیس سالہ بیٹے شعیب احمد حادثے میں جانبحق ہوگیا تھا عینی شاہدین کے باوجود میرا بیٹا ذوہیب ہمارے پلاٹ پر جاری تنازعہ میں ملوث رشتے داروں علی حسن امداد ، اصغر ، ارشاد و دیگر کے کہنے پر نافرمان ہو گیا ہے اور اس نے مجھ سمیت دیگر عزیزوں کے خلاف قتل کا جھوٹا کیس درج کرایا ہے جو جھوٹا اور بے بنیاد ہے میرے منع کرنے پر وہ میرا بھی جانی دشمن بن گیا ہے اور گذشتہ روز اس نے مجھے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور بضد ہے کہ تم اسکے قتل کا جھوٹا مقدمہ دیگر دیگر عزیزوں کے خلاف درج کرآ جو میں نہیں کر سکتا ، ایس ایس پی سکھر نوٹس لیکر واقعہ کی انکوائری بھی کرائی ہے اور میرے بیٹے کا قتل نہیں ہوا بلکہ وہ حادثے میں جانبحق ہوا ہے متاثرہ شخص نے بالا حکام سمیت ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں سے مطالبہ کیا ہے اسکے بیٹے ذوہیب کی غیر قانونی و بلاجواز شکایات پر توجہ نہ دیکردیگر عزیزوں پر درج جھوٹا کیس خارج کیا جائے اور اس کی سرپرستی کرنے والے عناصروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائی