دنیا کا سخت ترین پنیر جو پتھر کی طرح مضبوط ہے اور چیونگم کی طرح گھنٹوں چبایا جاتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 2 اپریل 2020 23:57

دنیا کا سخت ترین پنیر جو پتھر کی طرح مضبوط ہے اور چیونگم کی طرح  گھنٹوں ..
عام طور پر پنیر اتنا سخت نہیں ہوتا کہ اسے زیادہ دیر منہ میں رکھا جا سکے لیکن دنیا کے سخت ترین پنیر کو 2 گھنٹوں تک منہ میں چیونگم کی طرح چبایا جا سکتا ہے۔
چھرپی یا درکھا ایک روایتی نیپالی پنیر ہے۔ اس پنیر کی وجہ سے دور دراز کے دیہاتوں میں رہنے والے بہت سے لوگ زندہ ہیں۔اسے یاک   یا چھاؤری(یاک اور گائے  سے پیدا ہونے والا جانور) کے دودھ سے بنایا جاتا ہے۔

یہ پنیر دو طرح کا ہوتا ہے۔ یہ نرم بھی ہوتا ہے اور پتھر کی طرح سخت بھی۔ نرم پنیر کو عام طور پر چاولوں کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ اسے سوپ اور دوسری اشیاء میں بھی ڈالا جاتا ہے۔لیکن سخت پنیر دنیا بھر میں مشہور ہے۔
نرم پنیر کو بنانے کے لیے  دودھ کو 76 ڈگری فارن ہائیٹ پر گرم کرکے مکھن ملا دودھ الگ کیا جاتا ہے اور پھر اس کے پانی کو کم کرنے کے لیے مزید ابالا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد اسے پتلے کپڑے میں لپیٹ دیا جاتا ہے تاکہ اس کا پانی کم ہو جائے گا۔ اس طرح نرم پنیر تیار ہو جاتا ہے لیکن  پتھر کی طرح سخت پنیر حاصل کرنے کے لیے نرم پنیر کو پٹ سن کی تھیلی میں لیپٹا جاتا ہے اور اس پر دباؤ ڈالا جاتا ہے تاکہ اس میں بچا کھچا پانی بھی نکل جائے۔اس کے بعد اس پنیر کو   چھوٹے بلاکس  کی شکل میں کاٹ لیا جاتا ہے اور مزید سخت کرنے کے لیے باہر سکھا لیا جاتا ہے۔
سخت ترین شکل میں اس پنیر کو دانت سے توڑنا ناممکن ہوتا ہے لیکن منہ میں کچھ دیر رکھنے سے یہ تھوڑا نرم ہو نا شروع ہو جاتا ہے، جس کے بعد اسے چیونگم کی طرح  گھنٹوں چبایا جا سکتا ہے۔


متعلقہ عنوان :