ویڈیو گیم میں ملنے والے اجنبی شخص کی محبت میں خاتون نے حقیقی زندگی کے شوہر کو چھوڑ دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 2 اپریل 2020 23:57

ویڈیو گیم میں ملنے والے اجنبی  شخص کی محبت میں خاتون نے حقیقی زندگی ..
یہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی کہانی ہے، جنہوں نے افسانوی دنیا کی محبت کو پانے کے لیےحقیقی زندگی کے شوہر کو چھوڑ دیا۔
کیلی  سیکسٹن نے  چار پہلے جب اُن کی عمر 37 سال تھی، پہلی بار  آن لائن سیمولیشن گیم ”سیکنڈ لائف“ کھیلنا شروع کی۔ اس گیم میں کھلاڑی اپنے کردار کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال کر  افسانوی دنیا  میں جی سکتے ہیں۔
کیلی  ریشہ دار عضلاتی درد(fibromyalgia) ، عضلاتی گٹھیا  اور مرگی جیسی بیماریوں میں بھی مبتلا تھیں۔

سیکنڈ لائف اس مشکلات سے چھٹکارے کا ذریعہ ثابت ہوئی۔ اس وقت وہ شادی شدہ  بھی تھیں اور اُن کے 4 بچے تھے۔ انہیں اندازہ بھی نہیں تھا کہ  وہ حقیقی زندگی میں بھی  کسی اجنبی  کی محبت میں گرفتار ہو کر نئی زندگی شروع کریں گی لیکن حقیقت میں ایسا ہی ہوا۔

(جاری ہے)


2016 میں سال کے آخری دن اُنکے کردار سلینا  سے  ایک اجنبی شخص کا کردار ملا۔اس  اجنبی نے سلینا کے سامنے ناچنا شروع کر دیا۔

یہ کردار کیلی کو کافی مزاحیہ لگنے لگا اس لیے وہ بھی اس کے ساتھ فلرٹ کرنے لگی۔
اجنبی شخص کے کردار کا نام سٹیٹکموز تھا۔ جلد ہی دونوں سیکنڈ لائف پر ساتھ وقت گزارنے لگے۔ ان دنوں کیلی اس افسانوی دنیا میں ایک دن میں 20 گھنٹے بھی گزارتی تھیں۔سٹیٹکموز  نے انہیں بتایا کہ اُن کا اصل نام نک وون آسٹن ہے اور اُن کا تعلق امریکا سے ہے۔ کیلی نے انہیں اپنی زندگی کے بارے میں بتادیا اور یہ بھی بتایا کہ اب انہیں اپنی شادی میں دلچسپی نہیں۔


کیلی جیسے جیسے سیکنڈ لائف پر نک کے ساتھ زیادہ وقت گزارتی رہی ویسے ویسے انہیں احساس ہونے لگا کہ وہ اپنی حقیقی زندگی کی شادی سے خوش نہیں۔کچھ دنوں بعد کیلی نے اپنے شوہر سے بات کی اور انہیں بتایا کہ وہ اس شادی سے خوش نہیں۔ کیلی کے شوہر نے  بھی انہیں بتایا کہ وہ بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہیں۔ اس پر دونوں نے فیصلہ کیا کہ وہ الگ ہو جائیں گے۔


اگرچہ کیلی اور نک نے ایک دوسرے کو نہیں دیکھا تھا لیکن انہوں نے سیکنڈ لائف پر اپنی محبت کا اظہار کر دیا۔ جلد ہی نک نے کیلی کو اپنی تصویر بھی بھیجی۔ کیلی کو لگتا تھا کہ وہ نک سے 10 سال بڑی  اور معذور ہیں، ا سلیے ہو سکتا ہے وہ نک کو پسند نہ آئیں۔ ویڈیو کال پر بات کرنے پر اُن کا خدشہ بے بنیاد نکلا۔
25 فروری 2017 کو سیلینا اور سٹیٹکموز  نے سیکنڈ لائف میں شادی کی، جس میں اُن کے گیم کے دوستوں سے شرکت کی۔

دسمبر 2017 میں کیلی امریکا گئیں جہاں وہ نک سے  حقیقی زندگی میں ملیں۔ کچھ مہینوں بعد نک بھی برطانیہ آ کر کیلی کے بچوں اورسابق شوہر سے ملے۔کیلی کے بچوں نے بھی  نک سے مل کر خوشی کا اظہار کیا۔ پچھلے سال دسمبر میں کیلی اور نک کی حقیقی زندگی میں شادی ہوگئی۔
کیلی اور نک کا کہنا ہے کہ بہت عرصے سے وہ سیکنڈ لائف پر نہیں گئے لیکن بتدریج دوسری سے اس افسانوی دنیا میں جائیں گے۔
ویڈیو گیم میں ملنے والے اجنبی  شخص کی محبت میں خاتون نے حقیقی زندگی ..

متعلقہ عنوان :