وائٹ ہاؤس ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کو قتل کی دھمکیاں

کورونا وائرس کے سلسلے میں شہرت حاصل کرنے والے ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کے گھر کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 3 اپریل 2020 13:51

وائٹ ہاؤس ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کو قتل کی دھمکیاں
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-3 اپریل۔2020ء) وائٹ ہاؤس کورونا ٹاسک فورس کے اہم رکن ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق 79 سالہ ڈاکٹر انتھونی فاؤچی جن کا تعلق وائٹ ہاؤس کورونا ٹاسک فورس سے ہے،کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔جس کے بعد ان کے گھر کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔امریکی مارشلز کو انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فاؤچی امیونولاجسٹ اور انفیکشن ڈیزیز ایکسپرٹ ہیں۔کورونا وائرس کے سلسلے میں وہ خاصی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔جس پر انہیں سپورٹرز سور تنقید کرنے والے دونوں کی طرف ناپسندیدہ پیغامات موصول ہو چکے ہیں۔ان پر ٹی وی ٹاک شوز میں بھی اس حوالے سے تنقید کی جا چکی ہے۔وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اشتعال انگیز مبالغہ آرائیوں کی موقع پر ہی تصحیح کی کوشش کرتے ہیں جس پر انہیں متعدد بار دھمکیاں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ڈاکٹر فاؤچی کو کسی سکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے۔ہر کوئی ان سے پیار کرتا ہے۔ اگر ان پر کوئی حملہ آور ہوتا ہے تو یاد رکھے کہ بہت بڑی مصیبت میں گرفتار ہو گا۔خیال رہے کہ امریکہ میں کرونا وائرس سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا اور 800 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں وائٹ ہاﺅس کی کرونا وائرس ٹاسک فورس نے اندازہ لگایا ہے کہ عالمگیر وبا سے امریکہ میں کم از کم ایک لاکھ اور اگر احتیاط نہ کی تو 22 لاکھ افراد ہلاک ہو سکتے ہیں. صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتے بہت تکلیف دہ بہت بہت تکلیف دہ ہوں گے”واشنگٹن پوسٹ“کے مطابق ملک میں پہلی بار ایک دن میں ہلاکتوں کی تعداد 800 سے زیادہ ہوئی ہے صرف نیویارک میں 332 افراد جان سے گئے ریاست مشی گن میں 75، نیو جرسی میں 69 اور لوزیانا میں 54 افراد ہلاک ہوئے‘ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 3800 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 87 ہزار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی