سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں راشن ضرورت مند اور غریب مزدور طبقے کے گھر گھر پہنچایا جا رہا ہے، حاجی دیدار علی جتوئی/ مبین احمد جتوئی

جمعہ 3 اپریل 2020 19:43

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما حاجی دیدار علی جتوئی اور پاکستان تحریک انصاف ناردن سندھ کے جنرل سیکرٹری مبین احمد جتوئی کی جانب سے ملک میں موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیے گئے حکومتی اقدامات کی وجہ غریب اور مستحق مزدور طبقے میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے، سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں راشن ضرورت مند اور غریب مزدور طبقے کے گھر گھر پہنچایا جا رہا ہے، حاجی دیدار علی جتوئی اور مبین احمد جتوئی کی جانب سے غریب مزدور طبقے میں ابھی تک 7000 سے زائد خاندانوں میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے جا چکے ہیں اور مزید یہ سلسلہ جاری رہے ہے، پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما حاجی دیدار علی جتوئی اور مبین احمد جتوئی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیے گئے حکومتی اقدامات کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ان کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں ضرورت مند لوگوں کو ان کے گھروں تک راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری وساری ہے، ابھی تک ہم 7000 سے زائد خاندانوں کو راشن پہنچا چکے ہیں مزید یہ سلسلہ جاری رہے ہے،راشن کے فی تھیلے میں تقریباً پندرہ روز کا راشن پیک گیا ہے جس میں آٹا، چاول، گھی، چینی، دال، مرچ، نمک، سبزی سمیت تمام اشیائ ضروریات کی چیزیں رکھی گئی ہے جس سے غریب اور سفید پوش طبقہ جو محنت مزدوری کرکے اپنا گزر سفر کرتا ہے اور اچانک اس وباء پھیلنے کی وجہ سے معاشی پریشانی میں مبتلا ہوچکا ہے ہماری کوشش ہے کہ ہر غریب کے گھر کا چولہا جلتا رہے کوئی غریب بھوکا نہ رہے، اس سلسلے میں ہمارے وزیر اعظم عمران خان صاحب نے بھی پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احساس امدادای پیکج جوکہ وفاقی حکومت کے پلان کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھہ خاندانوں میں تقریباً ہر خاندان کو 12000 روپے ملیں گے اور مستحق افراد کے لیے راشن پیکج کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ ہماری قوم کا کوئی بچہ بھی لاک ڈائون کی وجہ بھوکہ نہ رہ سکے ہماری توجہ غریب مستحق لوگ ہیں ان کی داد رسی کرنا ہر مخیر شخص کی اسلامی قومی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔