ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب خان کا گڑھی کپورہ و شہباز گڑھی کا دورہ

جمعہ 3 اپریل 2020 21:25

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب خان نے گڑھی کپورہ و شہباز گڑھی کا دورہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ نے محکمہ خوراک۔کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری آٹا ڈیلروں کے پاس کوٹہ۔کے مطابق عوام کو بلا کسی رکاوٹ تقسیم کی نگرانی کی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر آٹے کی عوام کو فراہمی کی ہدایت کی جبکہ کہا کہ آٹے کا کوئی۔

(جاری ہے)

بحران نہیں بلکہ وافر مقدار موجود ہے۔مزید ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے صوبائی حکومت کے جاری کردہ اعلامیے پر عملدارامد کرتے ہوئے ایس ایچ او کے ہمراہ مختلف مساجد کے اماموں کو اگاہ کیا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر اجتماع سے وائرس کے پھیلاو کے خدشات ہے لہذا 5 افراد سے زائد کے نماز ادا کرنے سے گریز کریں اور اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔جبکہ ضلعی انتظامیہ و پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :