برٹش امریکن ٹوبیکو کمپنی، تمباکو کے پودوں سے کورونا ویکسین کی تیاری میں مصروف عمل

جمعہ 3 اپریل 2020 23:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے کورونا وائرس کو عالمی وباء کے طور پر اعلان کرتے ہی ہر فرد ویکسین کی جانب متوجہ ہے، صرف ویکسین ہی لوگوں کو اس موزی بیماری سے بچا سکتی ہے۔ برٹش امیریکن ٹوبیکو کمپنی کا امریکہ میں قائم بائیو ٹیکنالوجی سے متعلق زیلی ادارہ، کینٹکی بائیو پروسیسنگ (کے بی پی)،کورونا کی ویکسین تیار کررہا ہے جوکہ ابھی ٹیسٹنگ کے عمل میں ہے۔

برٹش امریکن ٹوبیکو کمپنی پر امید ہے کہ سرکاری اداروں اور شراکت داروں کے کی مدد سے اگر ٹیسٹنگ بہتر انداز سے سرانجام دی گئی تو جون کے آغاز تک ممکنہ طور پر 20 سے 30 لاکھ تک افراد کیلیے ویکسین ہر ہفتے تیار کی جاسکے گی۔تیزی سے اگنے والے تمباکو کے پودوں کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ویکسین تیار کی جارہی ہے جس کے روایتی انداز میں ویکسین تیار کرنے کی نسبت زیادہ فوائد ہیں۔

(جاری ہے)

یہ انتہائی محفوظ ہے چونکہ تمباکو کہ پتے ایسے پیتھوجنز پیدانہیں کرتے جو کہ اسانی بیماری کا سبب بنتے ہیں۔ یہ تیز ہے اس طرح تیار ہونے والی ویکسین زیادہ مؤثر ثابت ہوگی۔ کے بی پی ایک ایسی ویکسین تیار کر رہا ہے جس کو کمرے کے درجہ حرارت پر رکھا جاسکتا ہے جبکہ روایتی ویکسین کو محفوظ رکھنے کے لئے ریفریجریشن کی ضرورت درکار ہوتی ہے۔ ویکسین کی ایک خوراک قوت مدافعت کو بحال کرنے کے لئے کافی ثابت ہوگی۔

برٹش امریکن ٹوبیکو کمپنی کے ڈائریکٹر برائے سائنسی ریسرچ ڈاکٹر ڈیوڈ او' ریلے،کا کہنا ہے کہ: ''کے بی پی منافع بخش ادارہ ہے تاہم کورونا کی ویکسین تیاری کا پروجیکٹ فلاحی طور پر سر انجام دیا جائے گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ ویکسین کی تیاری مشکل اور پیچیدہ کام ہے، لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنے تمباکو پلانٹ ٹیکنالوجی کے پلیٹ فارم کے ذریعہ ایک اہم پیش رفت کی جانب آگے بڑھ رہیں ہے اور کورونا کے خلاف جنگ جیتنے میں حکومتوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔اقوام متحدہ کی درخواست کے عین مطابق ہم عالمی مسائل سے نمٹنے اور معاشرے کی بہتری کے لئے صف اول میں شامل رہ کر اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ ''