بلوچستان عوامی پارٹی مستونگ کے زیر اہتمام 4 اپریل کو شہید وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسائی کی 57 ویں سالگرہ سادگی سے منائی گئی

ہفتہ 4 اپریل 2020 20:13

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی مستونگ کے زیر اہتمام 4 اپریل کو شہید وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسائی کی 57 ویں سالگرہ سادگی سے منائی گئی،سالگرہ کی مناسبت سے پریس کلب میں قرآن خوانی کا اہتمام کر کے لنگر تقسیم کیا گیا۔اسکے علاوہ مستونگ، کانک، دشت ، کردگاپ ودیگر علاقوں میں بھی شہید کے سالگرہ کی مناسبت سے دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

پریس کلب میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی آرگنائزر میر ندیم رئیسانی ڈپٹی آرگنائزر حاجی شاہجہان بنگلزئی میر رفیق لہڑی محمد آصف پرکانی ماما فوج علی بدوزئی میر زیشان سارنگزئی سعید شاہوانی اویس خان ترین و دیگر نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر انھوں نے کہا شہید وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی ملک و قوم کے لیے بے مثال جہد وجہد اور قربانیوں کو بھر پور سہرایا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا بی اے پی کی مرکزی رنماء نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کی ہدایت پرکرونا وائرس اور ملک میں جاری لاک ڈاون و حالیہ صورتحال کے پیش نظر شہید وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی ساگرہ کو مستونگ سمیت بلوچستان بھر میں انتہائی سادگی سے منایا گیا ہے۔انھوں نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہیدِ وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی جسمانی طور پر ہم سے جدا ضرور ہے لکین انکی سوچ و فکر ہر پاکستانی کے دل میں آج بھی زندہ ہے وہ ملک و قوم کی بہادر مجاہد تھے جو اپنی پیدائش سے لے کر جام شہادت نوش کرنے تک ہر چیلنج کے خلاف ملک کے بقا کی خاطر قمر بستہ کھڑے تھیجو نہ صرف اندرونی بلکہ بیرونی دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار تھا۔

انھوں نے کہا کہ شہید وطن میر سراج خان رئیسانی ملک دشمنوں کے خلاف لڑتے لڑتے جامِ شہادت نوش فرمائی لیکن شہید کے مشن آج بھی الحمدللہ جاری ہے ا ور وطن عزیز کے پرچم لہراتے ہوئے شہید کے مشن کو لیکر لاکھوں پاکستانی آج بھی دشمن کو للکار رہے ہیں شہید سراج رئیسانی کا قافلہ چلتا تھا چلتا ہے اور انشاء اللہ تاقیامت چلتا رہے گا..واضع رہے کہ قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کے موقع پر شہید وطن اور 13 جولائی کے شہدا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :