سندھ بھرمیں قائم 450 مقدمات کی واپسی کے لیے پولیس کا مساجد کے آئمہ اورخطیبوں کومعافی نامہ جمع کرانے کا حکم
وزیراعلی سندھ کی ہدایت اورعدالتوں کی ناراضگی کے باوجود پولیس اورپراسیکیوشن نے مقدمات کی واپسی سے انکارکردیا
اتوار 5 اپریل 2020 00:03
(جاری ہے)
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چند روز قبل وزیراعلیٰ ہاؤس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئیصوبائی وزراء سید ناصر شاہ ، مرتضیٰ وہاب ، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ ، آئی جی پولیس سندھ مشتاق مہر ،ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ اور علمائے کرام میں مفتی تقی عثمانی ، مفتی عمران عثمانی ، مفتی زبیر عثمانی ، ڈاکٹر عادل ، مولانا امداد اللہ ، ڈاکٹر سعید سکندر ، مفتی منیب الرحمن ، مفتی رحمن امجد ، مفتی عابد مبارک ، مفتی رفیع الرحمن ، علامہ شہنشاہ حسین رضوی ، مفتی یوسف کشمیری دیگرسے مذاکرات کے دوران آئی جی سندھ کونمازجمعہ پرپابندی کے حکومتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پربنائے گئے مقدمات واپس لینے کا حکم دیا تھا جس پرسندھ پولیس کے پراسیکیوشن نے تاحال کوئی پیش رفت نہیں کی ہے اوردوسرے جمعہ کے موقع پرعلماء کرام کی جانب سے توجہ دلائے جانے پرپولیس کے اعلی افسران نے مقدمات کے خاتمہ کے لیے علمائے کرام ، آئمہ مساجد اورخطبا سے معافی نامے طلب کرلیے ہیں جس کے بغیرمقدمات ختم کرنے سے انکارکردیا ہے۔
معتمد ترین سرکاری ذرائع کا کہنا ہے وزیراعلی سندھ کی ہدایت کے باوجود محکمہ قانون سندھ اورصوبائی محکمہ داخلہ سمیت دیگرمتعلقہ شعبوں نے علمائے کرام آئمہ مساجد پرقائم کیے گئے مقدمات کی واپسی کے لیے تاحال کوئی پیش رفت نہیں کی ہے جبکہ عدالتوں کی جانب سے بھی آئمہ مساجد پرقائم کیے گئے مقدمات پرناراضگی کا اظہارکیا تھا۔دوسری جانب مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام دینی اورمذہبی جماعتوں نے سندھ پولیس کی جانب سے درج کیے گئے مقدمات کی واپسی کے لیے معافی نامہ طلب کیے جانے پرشدیدردعمل کا اظہارکرتے ہوئے پولیس حکمنامہ کو دینی طبقہ کی بے توقیری کے مترادف قراردیا ہے۔سندھ پولیس کے اعلی افسران کی جانب سے معافی نامہ جمع کرانے کے مطالبہ پرغوراورآئندہ کے لائحہ عمل کے لیے دینی اورمذہبی جماعتوں نے مشاورت شروع کردی ہے اورآئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس طلب کرلیے ہیں جبکہ حکومت پرواضح کیا ہے کہ ائمہ مساجد اور خطباء کے خلاف قائم مقدمات کی اب تک غیر مشروط واپسی میں لیت ولعل اورمعافی نامہ جمع کرانے کا حکم طے شدہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔#مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.