عام پتھروں کو پینٹ کرکے چھوٹے شاندار مجسموں میں تبدیل کرنے والی جاپانی فنکارہ

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 4 اپریل 2020 23:52

عام پتھروں کو پینٹ کرکے چھوٹے شاندار مجسموں میں تبدیل کرنے والی جاپانی ..
جاپان سے تعلق رکھنے والی فنکارہ آکی ناکاتا  خود کو سٹون آرٹسٹ کہتی ہیں۔وہ عام پتھروں پر پینٹ کرکے انہیں حقیقت سے قریب چھوٹے مجسموں میں بدل دیتی ہیں۔پتھروں سے شاندار مجسمے بننے کا عمل  پتھروں کے انتخاب سے شروع ہوتا ہے۔
آکی ناکاتا پتھروں کو زندہ اجسام سمجھتی ہیں۔ اُن کا  ماننا ہے کہ پتھروں کے پیچھے بھی ایک تاریخ ہوتی ہے اور وہ اسے اپنے پینٹ برش سے بیان کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عام پتھروں کو مجسموں میں ڈھالنا خود ہی سیکھا ہے۔وہ 2010 سے  پتھروں سے مجسمے بنا رہی ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ اُن کے دو ہی شوق ہے۔ ایک تو انہیں دریا کے کنارے چلنا پسند ہے اور دوسرا انہیں پتھر ڈھونڈنا اچھا لگتا ہے۔اُن کے بنائے چند شاہکار مجسمے آپ بھی دیکھیں۔