امریکی شہر نیویارک میں کورونا وائرس بے قابو، ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج طلب کرلی

امریکی صدر نے شہر میں طبی عملے کی مدد کیلئے فوج طلب کرکے شہر میں 1ہزار فوجی تعینات کردیے ہیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 5 اپریل 2020 12:12

امریکی شہر نیویارک میں کورونا وائرس بے قابو، ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج طلب ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل 2020ء) امریکی شہر نیویارک میں کورانا وائرس بے قابو ہوگیا ہے جس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج طلب کرلی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے شہر میں طبی عملے کی مدد کیلئے فوج طلب کرکے شہر میں 1ہزار فوجی تعینات کردیے ہیں۔ ےفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں کورانا وائرس کی وجہ سے تباہی پھیلی ہوئی ہے اور ایک ہی دن میں 630افراد وائرس کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طبی عملے کی مدد کیلئے فوج تعینات کردی ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس مزید 1 ہزار سے زائد جانیں نگل گیا 1 ہزار 48 اموات کے بعد امریکہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 452 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں گزشتہ کئی روز سے ہلاکتوں کی شدت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہزار سے زائد افراد روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد مر رہے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں ایک ہزار سے زائد مزید ہلاکتوں کی تصدیق کے بعد ملک میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 8 ہزار 452 ہو گئی ہے۔

جبکہ 34 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار سے بھی بڑھ چکی ہے۔ امریکہ صدر نے اپنے ایک بیان میں آئندہ چند روز میں افسوسناک حد تک ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے ریکارڈ اموات کے باجود ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے گھروں میں رہنے سے متعلق ملک گیر آرڈر نافذ کرنے میں عدم دلچسپی پر وائٹ ہاؤس کورونا وائرس ٹاسک فورس کے متعدد اراکین نے سوال اٹھا دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میری لینڈ کی گورنر لیری ہوگن نے خبردار کیا کہ امریکی دارالحکومت اور اس کے مضافاتی علاقے چند ہفتوں میں کورونا وائرس کا اگلا مرکز بن سکتے ہیں۔