14 اپریل کے بعد بندشیں بڑھیں گی یا کم ہوں گی ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا. اسد عمر
وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے میں کامیابی ہوئی ہے ‘لاک ڈاﺅن کے ملکی معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں . وفاقی وزیر منصوبہ بندی
میاں محمد ندیم اتوار 5 اپریل 2020 19:58
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ آج نہیں بتا سکتے کہ 14 تاریخ کے بعد بندشیں بڑھیں گی یا کم ہوں گی، اس بارے میں فیصلہ اگلے چند دنوں میں کر لیں گے‘ منفی معاشی اثرات سے بچنے کے لیے حکمت عملی بنا رہے ہیں، ملک میں کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں اڑھائی گنا اضافہ ہوا ہے. اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ بندشوں کے باعث منفی اقتصادی اثرات پڑ رہے ہیں، تمام سماجی کارکنوں اور سیکیورٹی اہل کاروں کو پوری قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کے ملکی معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں جن سے امیر اور غریب دونوں ہی متاثر ہورہے ہیں. انہوں نے کہا کہ لاک ڈاﺅن سے وائرس کا پھیلاﺅ روکنے میں مدد ملی ہے پاکستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی رفتار سست ہے جو حوصلہ افزا بات ہے پاکستانی قوم نظم و ضبط کا مظاہرہ کررہی ہے اور یہی اس وبا سے مقابلے کا واحد طریقہ ہے تاہم بعض علاقوں میں احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد نہیں ہورہا. انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور طبی عملہ ہمارے ہیروز ہیں انہیں حفاظتی سامان کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے طبی عملے کو حفاظتی سامان کی براہ راست فراہمی پر غور کیا جارہا ہے حالیہ دنوں میں ملک کی کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ قوم کورونا وائرس سے متعلق حکومتی تجاویزپرعمل کررہی ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے شکوہ کیا کہ بعض علاقوں میں لوگ حفاظتی تدابیر پر مکمل عمل درآمد نہیں کررہے ہیں انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا آئندہ دنوں میں صحت کے نظام کا امتحان بھی بن سکتا ہے. انہوں نے دعویٰ کیا کہ کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے ہمیں کامیابیاں مل رہی ہیں اسدعمر نے کہا کہ کورونا کے اقتصادی اثرات سے امیراورغریب دونوں متاثرہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ہسپتالوں کی استعداد کار کے ساتھ ساتھ ملک میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بھی بڑھا رہے ہیں. وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی ورکرز اور سیکورٹی اداروں کو خاص طور پر خراج تحسین پیش کیا.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.