پراسرار گڑھے نے ایکواڈور کی سب سے بڑی آبشار کو راتوں رات غائب کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 5 اپریل 2020 23:55

پراسرار گڑھے نے ایکواڈور کی سب سے بڑی آبشار کو راتوں رات غائب کر دیا
سان رافیل آبشار ایکواڈور کا مقبول ترین سیاحتی مقام تھا۔ ایک پراسرار گڑھے نے دریائے کوکا کو تین چھوٹی ندیوں میں تقسیم کیا تو یہ راتوں رات غائب ہوگئی۔
ایکواڈورین ایمزون برساتی جنگل میں کایامبی کوکا نیشنل پارک میں واقع  سان رافیل آبشار پر ہرسال لاکھوں سیاح آتے  تھے ۔2 فروری کو 150 میٹر اونچی اس آبشار نے بہنا بند کر دیا۔ جس کی وجہ وہ پراسرار گڑھا تھا،جس نے دریا کو چھوٹی ندیوں میں تقسیم کر دیا تھا۔

اس کے بعد سے یہاں کی تمام سیاحت ختم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اس آبشار کو اب حکومتی سیاحتی ویب سائٹ سے بھی ہٹا لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سان رافیل آبشار اب ماضی کا قصہ بن گئی ہے اور اب واپس نہیں آسکتی۔اس پراسرار گڑھے کے بننے کی وجوہات کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا لیکن کچھ لوگ دریائے کوکا پر بننے والے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ  کو اس کا ذمے دار قرار دے رہے ہیں۔تاہم حکام نے اس الزام کی تردید کی ہے۔جیالوجسٹ الفریڈو کاراسکو کا کہنا ہے کہ  یہ آبشار آتش فشانی سرگرمیوں کے علاقے میں ہے، اس لیے  ہو سکتا ہے یہ قدرتی وجوہات کی وجہ سے غائب ہوئی ہو۔