سماجی فاصلہ گیری کے دوران لوگ پھلوں کے بیج گننے لگے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 5 اپریل 2020 23:55

سماجی فاصلہ گیری کے دوران لوگ پھلوں کے بیج گننے لگے
انسان بنیادی طور پر معاشرتی حیوان ہے لیکن حالیہ کووڈ-19 عالمگیر وبا کے دوران سماجی فاصلہ گیری یا سماجی دوری پر مجبور ہو گیا ہے۔ گھروں میں محصور لوگوں کے لیےوقت گزارنا آسان نہیں۔ بوریت سے بچنے کے لیے لوگ نت نئے   اور انوکھے طریقے آزما رہے ہیں۔
وقت گزاری کے انوکھے طریقوں میں سے ایک ریاضی کی  ویتنامی طالبہ نے پیش کیا۔انہوں نے ایک پورا دن لگا کر  ڈریگن فروٹ کے  ٹکڑے میں سے بیج نکالے اور انہیں آن لائن پیش کر دیا۔

(جاری ہے)


ریاضی کی طالبہ نے فیس  پر بتایا”اب تک میں ڈریگن فروٹ کے 13,867 گرام وزنی (46 ملی میٹر اونچے، 32 ملی میٹر چوڑے) ٹکڑے سے 245 بیج نکال چکی ہوں، اوسطاً ایک بیج کا وزن 0.0045322449 گرام ہے۔
لوگوں نے جب طالبہ نے اتنا مشکل کام کرنے کی وجہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ بور ہو رہی تھی، اس لیے انہوں نے ایسا کیا۔
یہ کافی عجیب لگے گا لیکن سماجی دوری کے اس عرصہ میں  پھلوں کے بیج گننا کافی مقبول ہو رہا ہے۔ لوگ اپنی بوریت دور کرنے کے لیے ہر طرح کے پھلوں کے بیچ گن رہے ہیں۔
سماجی فاصلہ گیری کے دوران لوگ پھلوں کے بیج گننے لگے

متعلقہ عنوان :