بنوں میں جراثیم کش سپرے روزانہ کی بنیاد پر کررہے ہیں‘ رائوف اللہ خان

پیر 6 اپریل 2020 13:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) ٹی ایم اے بنوں کی جانب سے بنوں کے عوام کو ہرقسم کی سہولیات دینے کیلئے ٹی ایم اے عملہ دن رات خدمت خلق میں مصروف ہے ‘ان خیالات کااظہار ٹی ایم او بنوں رائوف اللہ خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا‘انہوں نے کہاکہ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ٹی ایم اے بنوں کا عملہ مختلف علاقوں میں جراثیم کش سپرے روزانہ کی بنیاد پر کررہاہے ‘تاکہ عوام کو اس موضوی مرض سے بچایاجاسکے ‘انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :