پرایئویٹ سکولوں میں فیسوں کے معاملے پر حکومت کا مختلف ٹیکسز معاف کرنے کا فیصلہ

پیر 6 اپریل 2020 22:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) پرایئویٹ سکولوں میں فیسوں کے معاملے پر پیدا ہونے والی صورتحال پر حکومت نے انہیں مختلف ٹیکسز معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے پراپرٹی ٹیکس ، پروفیشنل ٹیکس سمیت مختلف صوبائی ٹیکسز میں تاجروں کو ریلیف دینے کے بعد پرائیویٹ سکول سیکٹرز کو بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے فیسوں کی ادائیگی پر پیدا ہونے والی صورتحال پر محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق فیسوں کی ادائیگی کی مد میں صوبائی حکومت کے پاس اتنا فنڈ موجود نہیں ہے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ٹیکسوں کی ریکوری بھی رک چکی ہیں جبکہ فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دینے والے سرکاری ملازمین کو خصوصی الاونس دینے کا بوجھ بھی محکمہ خزانے پر آئیگا ۔

پرائیویٹ سکول سیکٹرزر کو ہونے والے نقصانات کی تلافی کی درخواست کی گئی تھی تاہم ذرائع نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کو اربوں روپے کی ریلیف کے نقصان کی تلافی ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

اور کروڑوں روپے کی تلافی حکومت کے پاس نہیں ہے تاہم صوبائی اور وفاقی حکومتیں انہیں مختلف ٹیکسز میں رعایت فراہم کریگی تاہم مشروط شرائط کے تحت انہیں ٹیکس معاف کردیئے جائینگے ۔ نئے تعلیمی سال یکم ستمبر سے شروع ہونے کے امکانات کے باعث تلافی کا سلسلہ اکتوبر میں کردیا جائے گا۔ پشاور کے تاجروں کو بھی ٹیکسز میں خصوصی ریلیف دینے کی سفارشات کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :