یونیورسٹیاں آن لائن کلاسوں سے متعلق طلباء کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیں،ایچ ای سی

منگل 7 اپریل 2020 18:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر آن لائن تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے یونیورسٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ آن لائن کلاسوں سے متعلق طلباء کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیں۔ منگل کو ایچ ای سی کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ ایچ ای سی کا فراہم کردہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس) یونیورسٹیوں کو آن لائن تعلیم کی فراہمی میں مناسب نظام کے قیام میں مدد فراہم کررہا ہے۔

حکام کے مطابق ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر ان کے پاس آن لائن کلاسوں کے لئے مناسب تیاری نہیں ہے تو وہ آن لائن کلاسوں کے سلسلے کو معطل کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آن لائن تعلیم کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں کیونکہ یہ پہلا تجربہ ہے اور اس میں بہتری کے لئے وقت درکار ہوگا۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو ہدایت کی کہ وہ ہر کورس کی ذاتی طور پر تصدیق کریں کے وہ "آن لائن" پیش کرنے کو تیار ہے۔

ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں کی فکیلٹی کو آن لائن کلاسوں کے لئے ضروری تربیت کی فراہم کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے۔ ایچ ای سی کے ذرائع نے تصدیق کی ، ہم موبائل آپریٹرز کے ساتھ ایک ڈیٹا بنڈل پر کام کر رہے ہیں جو طلبا کو خاص طور پر آن لائن کلاسوں کے لئے بہت سستی شرح پر تعلیمی وسائل تک انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :